جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسلام آباد میں نئے سال کی تقریبات، میوزیکل نائٹس، آتشبازی کیلئے اجازت نامے منسوخ

اسلام آباد میں نئے سال کی تقریبات، میوزیکل نائٹس اور آتشبازی کے اجازت نامے منسوخ کردیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے اعلان کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری حکومتی فیصلے کے پیش نظر کسی بھی قسم کی تقریبات کے انعقاد سے گریز کریں۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ سال نو پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

قوم سے خطاب میں نگراں وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.