جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ڈی سی لاہور نے صنم جاوید کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

ڈی سی لاہور نے صنم جاوید کی 30 روزہ نظر بندی کا نوٹیفکیشن 2 دسمبر کو جاری کیا تھا۔

سرکاری وکیل نے صنم جاوید کی نظر بندی واپس لینے کا ڈی سی لاہور کا حکم نامہ عدالت عالیہ لاہور میں چیلنج کر دیا ہے۔

اس سے قبل صنم جاوید کے والد نے اپنی صاحبزادی کی نظربندی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے۔

عدالت لاہور کے جج جسٹس علی باقر نجفی صنم جاوید کے والد کی درخواس تپر کچھ دیر میں سماعت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.