پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات امیدوار مسعود خان مندوخیل نے دائر کیے۔
مسعود مندوخیل پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا تھا کہ شہباز شریف نے وزیراعظم کی حیثیت سے تنخواہ اور مراعات لینے کا ذکر نہیں کیا۔
حلف نامے میں بیرون ملک جائیداد اور بیوی بچوں کو قرض دینے کا منی ٹریل نہیں دیا، وزیراعظم کے عہدے کے دوران 5 کمپنیوں سے لاتعلق رہے یا نہیں، کوئی ذکر نہیں کیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ این اے 242 سے شہباز شریف کی کاغذات نام زدگی پر فیصلہ کل ہو جائے گا، جن چیزوں پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ان کی تمام تفصیلات شہباز شریف ضمانت کیس میں موجود ہیں۔
Comments are closed.