جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسٹیٹ بینک کا 30، 31 دسمبر کو مخصوص بینک برانچیں کھلی رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 30 اور 31 دسمبر کو مخصوص بینک برانچیں کھلی رکھنے کا علان کیا ہے۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے مخصوص بینک برانچیں 30 اور 31 دسمبر کو کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل ’سنوائی‘ کا آغاز کر دیا۔

ایس بی پی کے مطابق مخصوص بینک برانچیں ہفتہ 30 دسمبر کو شام 5 بجے اور اتوار 31 دسمبر کو رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ بینک اس دوران سرکاری وصولیوں سے متعلق کوئی بھی دستاویز نظر انداز نہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.