جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نعیم پنجوتھا کا مریم نواز پر افتخار گوندل کو اغواء کرانے کا الزام

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز پر افتخارگوندل کو اغواء کرانے کا الزام لگا دیا۔

یہ الزام بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے سرگودھامیں میڈیا سے بات چیت کے دوران عائد کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مریم نواز نے پی ٹی آئی کے امیدوار افتخار گوندل کو اغواء کروا کے مرضی کا بیان دلوایا ہے۔

نعیم پنجوتھا کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز سمجھتی تھیں کہ انہیں پی پی 80 میں مدِ مقابل امیدوار نہیں ملے گا۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی پی 80 سے مجھ سمیت پی ٹی آئی کے 12 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.