جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملہ اور پری پول رگنگ ہے، رانا ثناء اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو پری پول رگنگ قرار دے دیا۔

رانا ثناء نے ایک بیان میں عدالتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملہ اور پری پول رگنگ ہے۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ2017 کی خلاف ورزی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.