جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سپریم کورٹ: کل بھی زیر سماعت آنے والے تمام مقدمات ڈی لسٹ

سپریم کورٹ میں کل بھی زیر سماعت آنے والے تمام مقدمات ڈی لسٹ کردیے گئے۔

خیال رہے کہ آج زیر سماعت آنے والے کیسز کو کل ڈی لسٹ کردیا گیا تھا۔ 

تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ قائمقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے بینچ کے مقدمات ڈی لسٹ کردیے گئے ہیں۔ 

بینچ کی عدم دستیابی کے باعث فائنل اور سپلیمنٹری کاز لسٹ ڈی لسٹ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود ناسازی طبیعت کے باعث سماعت نہیں کر رہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.