قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک جماعت نے نوجوانوں کو کھوکھلے نعروں سے گمراہ کیا، عدالت نے پہلے جس آدمی کو صادق و امین اور اب معصوم قرار دیا اس کا کردار سب کے سامنے ہے۔
چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہا کہ آج کل عدالتیں معصوم کو ایڈوانس میں ضمانتیں دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں دیسی مرغیاں کھانے والے کا لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ سمجھ سے باہر ہے۔
آفتاب شیرپاؤ نے مزید کہا کہ 2018 کے طرز والے انتخابی نتائج کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گے۔
Comments are closed.