جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تاپی منصوبے کے تحت سرمایہ کاری سے متعلق اہم پیشرفت

دس ارب ڈالرز کے تاپی منصوبے کے تحت سرمایہ کاری سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

نگراں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ای سی سی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق تاپی منصوبے کے تحت سرمایہ کاری کے لیے مراعاتی پیکیج کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے، فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2022 کے تحت تاپی منصوبہ منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت تاپی منصوبے کے ذریعے سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا، تاپی منصوبے کو بطور کوالیفائیڈ انویسٹمنٹ اینڈ انسینٹیو پیکج منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2022ء میں تاپی منصوبہ شامل ہو گا، اس سے قبل فیپا ایکٹ 2022ء صرف ریکوڈک منصوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے تھا۔

ای سی سی اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، درآمدی یوریا پر سبسڈی کے لیے ضمنی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی اور اجلاس میں ای او بی آئی کے لیے بجٹ تخمینوں کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.