پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ میں فکر مند ہوں کہ میرے والد کو کہاں رکھا گیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دو تھانوں کی گاڑیاں موجود تھیں، جن تھانوں کی گاڑیاں اڈیالہ جیل کے باہر کھڑی تھیں ان تھانوں میں شاہ محمود قریشی کو نہیں رکھا گیا۔
مہر بانو قریشی نے کہا کہ امید ہے صبح شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور انتخابی امیدوار بھی ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر کوئی بھی شکایت ہے تو ہمیں بتائیں۔
مہر بانو نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کو انتخابات ہونا ضروری ہے۔
Comments are closed.