پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی تقریر مایوس کن تھی۔ ملک کو معاشی بحران سے نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں۔
مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو میں بشیر میمن نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل دیا اور کہا کہ پی پی چیئرمین کے پاس پاکستان کو آگے بڑھانے کا کوئی منشور نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کبھی سندھ تو کبھی پنجاب سے پیپلز پارٹی کےلیے ووٹ کی بھیک مانگ رہے ہیں۔
ن لیگ سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو رخصت کرنے کا دن 8 فروری ہے، عوام ان کامقابلہ کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام باشعور ہے۔ سیلاب فنڈز، موٹروے میں کرپشن کرنے والوں کو ووٹ نہیں دے گی۔
بشیر میمن نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف ہی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Comments are closed.