پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ کسی کو دھکا دے کر یا ہراساں کر کے نہیں جیتنا چاہتے۔
کوٹ ادو میں میڈیا سے گفتگو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ سیاسی لوگ ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ ہم الیکشن میں منتخب ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔
صحافی نے پی پی رہنما سے سوال کیا کہ آپ کے چاچا غلام مصطفیٰ کھر آپ کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں؟ اس پر سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ والد کے انتقال کے بعد ہمارا پہلا الیکشن تھا۔ امید تھی کہ بڑے سمجھیں گے۔
حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ بڑے 3 الیکشن ہار چکے ہیں۔ اللّٰہ کرے انہیں سمجھ آجائے۔ ہم تو کسی کو دھکا دے کر یا ہراساں کر کے نہیں جیتنا چاہتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو جوڑا اور ’بلے‘ نے پاکستان کو توڑا ہے۔
Comments are closed.