جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ڈالر نیچے آنے سے حج کے اخراجات 1 لاکھ روپے کم ہوگئے، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کرنے کا کہہ دیا ہے۔ ڈالر نیچے آنے سے حج کے اخراجات ایک لاکھ روپے کم ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر تمام تقریبات کا اہتمام پُرامن طریقے سے ہوا۔ پورے ملک کے اندر کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج ایک لاکھ روپے ستا ہوا ہے، یہ ڈالر کے نیچے آنے کی وجہ سے ہوا، ہم سعودی عرب سے تعاون کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ منفی پروپیگنڈا کر رہے تھے کہ حج کی درخواستیں نہیں آرہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام آرگنائزیشنز سے کہا ہے کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کریں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ 9 مئی کے مجرموں کو چھوڑ دینا ہے پھر جو دہشتگردی کرتے ہیں ان کو بھی چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کل پولیو کے مسئلے پر کانفرنس ہوگی، ملک بھر کے علماء شریک ہوں گے، ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.