جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن کمیشن کا عدالت سے ریٹرننگ افسر کی تعیناتی معطلی پر بڑا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ سے ریٹرننگ افسر پی کے 91 کوہاٹ کی تعیناتی معطلی کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدالت عالیہ پشاور سے ریٹرننگ افسر کی تعیناتی معطل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر کے بعد اب یہ حلقہ تکنیکی طور پر بغیر ریٹرننگ افسر کے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حالات میں الیکشن کمیشن کے لیے الیکشن کروانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.