جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل کا اقوام متحدہ اہلکاروں کے ویزے از خود روکنے کا فیصلہ

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے ویزے ازخود روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے ازخود ویزہ اجرا روکیں گے۔

اسرائیلی حکومت نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہر اہلکار کی جانچ پڑتال کے بعد ویزے جاری ہوں گے۔

ترجمان اسرائیلی حکومت نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ حماس کی مذمت میں ناکام رہا۔ عالمی ادارہ دراصل حماس کی انسانی ڈھال کی حکمت عملی میں شراکت دار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.