توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل میں ہو گی۔
آج بانیٔ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز ہو گا۔
بانیٔ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔
الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ بینچ میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔
فواد چوہدری پنڈ دادن خان جہلم روڈ کرپشن کیس میں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔
فواد چوہدری کی جانب سے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔
اس موقع پر ممبر سندھ نثار درانی سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج فردِ جرم عائد کرنے کا امکان ہے؟
ممبرسندھ نثار درانی نے جواب دیا کہ کارروائی کرنے کے لیے آئے ہیں۔
Comments are closed.