آسٹریلوی لیگ بگ بیش کی ٹیم میلبرن اسٹارز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے حارث رؤف اور اسامہ میر کےحوالے سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میلبرن اسٹارز نے پی سی بی سے دونوں کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع کی درخواست کر دی، میلبرن اسٹارز نے پی سی بی سے حارث رؤف اور اسامہ میر کی جنوری کے پہلے ہفتے تک دستیابی مانگ لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 جنوری سے شروع ہونے والے دورہ نیوزی لینڈ کو مدنظر رکھ کر میلبرن اسٹارز نے این او سی میں توسیع مانگی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے تاحال میلبرن اسٹارز کو این او سی میں توسیع کے حوالے سے جواب نہیں دیا گیا، این او سی توسیع میں ملنے کی صورت میں حارث رؤف اور اسامہ میر مزید تین بگ بیش میچز کھیل سکتے ہیں۔
حارث رؤف اور اسامہ میر کو پی سی بی کی جانب سے 28 دسمبر تک این او سی جاری کیا گیا تھا، پی سی بی نے حارث رؤف اور اسامہ میر کو 5 بگ بیش میچز کھیلنے کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔
دوسری جانب سڈنی ٹھنڈرز نے زمان خان کی این او سی میں توسیع کے لیے متعدد درخواستیں کی ہیں، پی سی بی کی جانب سے تاحال سڈنی ٹھنڈرز کو بھی جواب نہیں دیا گیا۔
بگ بیش فرنچائزز نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے حوالے سے بھی پی سی بی کو یقین دہانی کروائی ہے۔
Comments are closed.