جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل کا مقصد غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی ہے: نمائندہ خصوصی اقوامِ متحدہ

نمائندہ خصوصی اقوامِ متحدہ پاؤلا گیویرا بیٹنکر کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

یہ بات نمائندہ خصوصی اقوامِ متحدہ پاؤلا گیویرا بیٹنکر نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہےکہ غزہ میں جگہ جگہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور اسرائیلی حملے اس جانب اشارہ ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی نمائندہ خصوصی پاؤلا گیویرا بیٹنکر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقصد غزہ کی پوری آبادی کا انخلاء ہے۔

غزہ میں اسرائیل کے بھیانک جرائم جاری ہیں،اسرائیل سے ایک ٹرک میں 80 فلسطینیوں کی لاشیں جنوبی غزہ لائی گئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ روز 100 سے زائد حملے کیے، خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر بھی بم باری کی۔

اسرائیلی حملوں میں 1 روز میں 240 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے گئے، شہداء کی مجموعی تعداد 20 ہزار 9 سے زیادہ ہو گئی۔

غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی سروسز پھر معطل کر دی گئیں۔

مغربی کنارے میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے، طولکوم میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن جاری ہے۔

غزہ میں زمینی آپریشن کرنے والی اسرائیلی فوج پر فلسطینی مزاحمتی گروپس نے حملے کیے ہیں۔

مغربی کنارے میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے، طولکوم میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن جاری ہے۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی جوابی وار کیے، متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کیں۔

اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹوں سے حملے کیے گئے، آئی ای ڈیز سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے اپنے 3 فوجی ہلاک اور 9 کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی آرمی چیف کا جنگ مہینوں جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ غزہ میں سیف زون میں بھی کارروائیاں کرتے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.