جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایک دن میں اسرائیل کے 100 سے زائد حملے، 240 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 100 سے زائد حملے کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی ان حملوں کی سنچری میں 240 سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر پر بھی بم باری کی گئی، جس میں متعدد شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیل نے فلسطینیوں کو بتدریج مصری سرحد کی جانب دھکیلنے کا منصوبہ بنا لیا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے جوابی وار کیے، اسرائیلی فوج نے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی سروسز پھر معطل ہوگئے ہیں۔

مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، جہاں 2 فلسطینی شہید کیے گئے ہیں۔

فلسطینی سیاست دان خالدہ جرار سمیت 55 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے احتجاج کیا اور یرغمالیوں کو فوراً رہائی کا مطالبہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.