جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کی جائیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔

لاہور اور گرد و نواح میں دھند چھا گئی ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ لاہورمیں رنگ روڈ، ایئرپورٹ، کینال روڈ، صحافی کالونی اور دیگر علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ 

شدید دھند کےباعث لاہور سیالکوٹ موٹروے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے۔ موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور تک، موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک اور موٹروےایم 5 شیر شاہ سے اوچ شریف تک بند کردی گئی ہے۔ 

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت سے دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں۔ معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ

کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.