جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نئی دلی: اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا، بھارتی میڈیا

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق سفارتی عملہ محفوظ ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک دھماکے کی اطلاع کے بعد پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام چھ بجے دلی فائر سروس کو نامعلوم شخص نے دھماکے کی اطلاع دی اور بتایا کہ اسرائیلی سفارتخانے کے پیچھے خالی پلاٹ میں دھماکا ہوا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔

انکا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ادھر ترجمان اسرائیلی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کے نزدیک شام 5 بجے کے بعد دھماکا ہوا ہے، دلی پولیس دھماکے کی نوعیت جاننے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔

تاہم میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دھماکے کے مقام سے کچھ دور ایک خالی پلاٹ سے اسرائیلی سفارتکار کے نام ایک خط ملا ہے۔ 

پولیس نے اس خط کو قبضے میں لے لیا۔ تاہم خط کے متن سے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ 

سفارتکار نئی دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب مشتبہ دھماکے پر اسرائیلی وزارت خارجہ کا ردعمل بھی آگیا۔ 

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔ تحقیقات کےلیے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان اسرائیلی سفارتخانے نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.