جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تحریک انصاف پر کیسز بنانے والے اُن کے اپنے ہی ہیں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر کیسز بنانے والے اُن کے اپنے ہی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جیو نیوز سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شفاف انتخابات لازمی ہیں، ایسا نہ ہوا گلی اسمبلی سال ڈیڑھ سال بھی پورا نہ کرسکے گی۔

پیپلز پارٹی سینٹرل الیکشن مانیٹرنگ سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں علی امین کو دعوت دیتا ہوں کہ ضمانت ہوئی ہے تو عوام میں آؤ، اگر بانی پی ٹی آئی کو عدالت اور الیکشن کمیشن اجازت دے تو ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کسی اور نشان سے بھی الیکشن لڑسکتی ہے، عدالتیں آزاد ہیں تحریک انصاف کے پاس عدالت کا راستہ موجود ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں اگر وہ شفاف الیکشن کراتے تو آج ان کے مخالفین نہ ہوتے، پی ٹی آئی پر کیسز بنانے والے بھی پی ٹی آئی کے اپنے ہی ہیں۔

پی پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہمیں امید ہے تمام پارٹیز کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.