جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے اس پر فوری سماعت کی استدعا کی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں چاروں چیف سیکریٹریز، آئی جیز، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کے حکم کے باوجود پی ٹی آئی کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو ہراساں اور گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کا درخواست میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی امیدواروں سے ہونےوالے سلوک سے بذریعہ خط آگاہ کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب پی ٹی آئی کیخلاف ہونے والی کارروائیوں کے ماسٹرمائنڈ ہیں، الیکشن کمیشن کےخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کارروائی کی جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں اپنے امیدواروں کو ریلیوں اور جلسوں کی اجازت دینے کی بھی استدعا کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.