جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) نے سندھ سے عام انتخابات کےلیے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
جے یو آئی اعلامیے کے مطابق علامہ راشد محمود سومرو این اے 194 لاڑکانہ اور پی ایس 5 کندھ کوٹ سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق پارٹی ترجمان اسلم غوری این اے 235 کراچی اور پی ایس 97 سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔
جے یو آئی اعلامیے کے مطابق ناصر محمود سومرو این اے 196 قمبر شہداد کوٹ ، پی ایس 18 گھوٹکی اور پی ایس 106 لیاری سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق عبداللّٰہ مہر این اے 193 شکارپور اور ڈاکٹر ابراہیم جتوئی این اے 192 شکارپور سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
جے یو آئی اعلامیے کے مطابق میر عابد جتوئی پی ایس 8 شکار پور، آغا ایوب شاہ این اے 200 سکھر، میر شاہ زین بجرانی این اے 191 کندھ کوٹ سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔
اعلامیے کے مطابق امیر بخش پی ایس 25 سکھر، پپو خان چاچڑ پی ایس 21 گھوٹکی، عبدالرزاق عابد لاکھو این اے 197 قمبر شہداد کوٹ سے امیدوار ہوں گے۔
جے یو آئی اعلامیے کے مطابق مولانا نورالحق این اے 239 لیاری، مولانا نصیر الدین سواتی این اے 244 کراچی غربی، قاری محمد عثمان این اے 243 اور پی ایس 114 شیر شاہ سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔
اعلامیے کے مطابق سمیع سواتی پی ایس 116 جبکہ عمر صادق پی ایس 111 کیماڑی سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔
Comments are closed.