الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے عام انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی کی تفصیل جاری کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے بھر سے 5 ہزار 278 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
ترجمان کے مطابق صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کےلیے 3 ہزار 464 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کےلیے 115 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کی جنرل نشستوں کےلیے 3 ہزار 349 مردوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کےلیے 1 ہزار 322 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 39 خواتین اور 1 ہزار 283 مرد شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کے لیے 74 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
ترجمان کے مطابق صوبائی اسمبلی میں خواتین نشستوں کے لیے321 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پر 97 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
Comments are closed.