مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قوم قائداعظم محمد علی جناح کے احسانات کی مقروض ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ قائد اعظم نے ووٹ کی بنیاد پر پاکستان حاصل کیا، قوم اُن کے احسانات کی مقروض ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے دوران قائد اعظم نوجوانوں پر بھرپور اعتماد کرتے تھے، وہ نوجوان کارکنوں کو اثاثہ سمجھتے تھے۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ قائداعظم نے پاکستان غریب اور متوسط طبقے کے لیے بنایا تھا، اُن کے فرمودات پر عمل کرکے ہی قائد کا پاکستان بنایا جاسکتا ہے۔
سینیٹر آصف کرمانی نے یہ بھی کہا کہ پڑھے لکھے مڈل کلاس کے نوجوانوں کو سیاست میں مواقع ملنا چاہئیں۔
Comments are closed.