امریکی میڈیا نے اسرائیلی فوجی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعے سے اتوار کے دوران 16 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی رپورٹ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے موقع پر سامنے آئی ہے۔
اسرائیلی اہلکار کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے شہر خان یونس کا کنٹرول حاصل کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں اسرائیل کی بمباری میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، حملے میں شہید افراد کی تعداد میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ خان یونس میں شہید ہونے والے افراد کی حتمی تعداد سامنے نہیں آئی ہے، اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے غزہ کے المغازی کیمپ پر بھی حملہ کیا تھا، جہاں پر اسرائیلی حملے میں 70 افراد شہید ہوئے تھے۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں مغازی، البریج اور نصیرات پناہ گزین کیمپوں کے درمیان اہم سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں، اہم سڑکیں تباہ ہونے سے ایمبولینس اور امدادی ٹیموں کو زخمیوں تک پہنچے میں مشکلات کا سامنے کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی میڈیا نے کہا ہے کہ طوباس کے شمال میں عقبہ قصبے میں اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی۔
فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے طوباس کے ایک رہائشی کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
Comments are closed.