جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آئی پی پی نے قومی کی 18، صوبائی اسمبلی کی 40 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 18 اور صوبائی اسمبلی کی 40 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، جہانگیر ترین، ملتان اور لودھراں، علیم خان، عون چوہدری لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں اور این اے 149 ملتان سے کاغذات جمع کروا دیے۔

عون چوہدری نے لاہور کے حلقوں این اے 124، 127 اور 128 جبکہ علیم خان نے لاہور کے حلقوں این اے 117 شاہدرہ، این اے 119 گڑھی شاہو سے کاغذات جمع کروائے، عامر کیانی نے این اے 47 اسلام آباد سے کاغذات جمع کروا دیے۔

غلام سرور خان نے راولپنڈی کے حلقوں این اے 53، 54 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، فردوس عاشق اعوان نے این اے 70 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

فرخ حبیب نے این اے 101 فیصل آباد اور ہمایوں اختر نے استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے این اے 97 تاندلیانوالہ فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.