جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن کمشنر بلوچستان نے ای سی پی سے آرمی کی خدمات حاصل کرنے کی گزارش کردی

الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) سے آرمی کی خدمات حاصل کرنے کی گزارش کردی۔

کوئٹہ سے جاری بیان میں صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی تعداد کم ہے، الیکشن کمیشن سے گزارش کریں گے کہ آرمی کی خدمات بھی حاصل کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹاف کی تربیت کا عمل کل سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پولنگ افسران اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کو تربیت دی جائے گی۔

اعجاز انور چوہان نے یہ بھی کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مختلف ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ بلوچستان میں صاف، شفاف اور پُرامن انتخابات کا انعقاد ممکن ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.