جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلاول بھٹو زرداری لاہور سے بھی الیکشن لڑیں گے، این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور سے بھی الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

عام انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی مدت ختم ہوگئی۔ لاہور میں نواز شریف، بلاول بھٹو سمیت دیگر امیدواروں کے کا غذات نامزدگی جمع کراوئے گئے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے این اے 120 کےلیے کاغذات نامزدگی بلال یاسین نے جمع کروائے۔

اس موقع پر لیگی کارکن بہت پُر جوش نظر آئے۔ اسی سیٹ پر پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، جے یو آئی کے سلیم اللّٰہ قادری، مرکزی مسلم لیگ کے خالد مسعود سندھو کے کا غذات بھی جمع کروائے گئے۔

نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ سرگودھا کے حلقہ پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے این اے 127سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے، جبکہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے لاہور کے حلقہ این اے 123 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حمزہ شہباز کے این اے 118 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر کے کاغذات بھی جمع کروائے گئے۔

این اے 15 مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف میدان میں ہیں۔

 پی ٹی آئی کے حماد اظہر کے کاغذات این اے 129 سے جبکہ لطیف کھوسہ کے این اے 122 اور 127 سے جمع کروائے گئے۔ چوہدری عبدالغفور نے این اے 125 سے کاغذات جمع کروائے۔ 

مخصوص نشستوں کیلئے ن لیگ کی راحیلہ خادم حسین، پیپلز پارٹی کی شاہدہ جبین اور دیگر امیدواروں آمنہ الفت، کنول نسیم، راحیلہ بلوچ اور افشاں لطیف نے مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات جمع کروائے۔

کھیل داس کوہستانی نے اقلیتی نشست کیلئے کاغذات جمع کروائے۔ جے یو آئی کی طرف سے شازیہ حسین نے پی پی 174 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.