جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جے یو آئی نظریاتی کے بلوچستان سے 11 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نظریاتی نے بلوچستان کی 11 قومی اسمبلی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

مرکزی ترجمان جے یو آئی نظریاتی کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 38 نشستوں پر پارٹی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

ترجمان کے مطابق صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی نے این اے 263، کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہر اللّٰہ نے این اے 264 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ جے یو آئی نظریاتی کے مولانا رحمت اللّٰہ نے پی بی 41 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

جے یو آئی نظریاتی کے امیدوار نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.