جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بانی پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بےقوف بنایا، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بے قوف بنایا۔

نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سابق حکومتوں کے سربراہان نے اقتدار کی خاطر عوام کو بے قوف بنایا، آصف علی زرداری،نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

این اے 15 مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف میدان میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سب پر بازی لے گئے، جنہوں نے چور چور کا شور مچایا،  لیکن اُ س نےخود چوری کی انتہا کر دی، بانی پی ٹی آئی اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

پرویز خٹک  نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں، اپنے زور بازو پر خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.