جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مراد سعید کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے۔

مراد سعید کے سوات میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 3 اور این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وکلاء نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص اور جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل مکمل ہو چکا یے، جس کے بعد اسکروٹنی کل سے شروع ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر اور لطیف کھوسہ کے دو دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔

علی امین گنڈا پور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 44، خیبر پختوا اسمبلی کے حلقے پی کے 112 ، 113 پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 171 سے بھی پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

سردار لطیف کھوسہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ لطیف کھوسہ کے این اے 122 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے ریٹرننگ افسر کے روبرو خود کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.