راولپنڈی میں کرسمس کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق کرسمس پر 5 ہزار اہلکار و افسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔
خالد ہمدانی نے بتایا کہ شہر کے 25 اہم مقامات پر خصوصی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں گشت پر مامور ہیں۔
سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی، گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.