میلبرن ٹیسٹ میں وکٹ کیپر کا انتخاب پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے لیے چیلنج بن گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کی فارم اور فٹنس پر ٹیم مینجمنٹ کو تشویش ہے، 26 دسمبر سے شروع ہونے والے میلبرن ٹیسٹ کے لیے مینجمنٹ وکٹ کیپر کا فیصلہ نہیں کر سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں بطور بیٹر سرفراز احمد 3 اور 4 رنز بنا سکے تھے، میلبرن ٹیسٹ سے پہلے 2 روزہ میچ میں سرفراز 35 اور 10رنز کی اننگز کھیل سکے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان نے 2 روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 60 رنز بنائے تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ سرفراز کو بطور وکٹ کیپر اور رضوان کو بطور بیٹر کھلانے کے حق میں نہیں، محمد رضوان اگر میلبرن ٹیسٹ کھیلے تو سرفراز احمد ڈراپ ہوں گے۔
Comments are closed.