سینئر صحافی و کالم نگار سید تاثیر مصطفیٰ لاہور میں انتقال کر گئے۔
سید تاثیر مصطفیٰ طویل عرصہ تک روزنامہ جنگ سے منسلک رہے۔
سید تاثیر مصطفیٰ کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے بابری مسجد تاجپور اسکیم میں ادا کی جائے گی۔
نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے سینئر صحافی سید تاثیر مصطفیٰ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں ان کا کہنا ہے کہ شعبۂ صحافت کے لیے سید تاثیر مصطفیٰ کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔
Comments are closed.