ایک سال سے ریڈ بال کرکٹ نہ کھیلنے والے محمد نواز کو لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے متبادل کے طور پر کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب ہونے والے محمد نواز نے گزشتہ 3 سال میں صرف 4 ریڈ بال میچ کھیلے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نعمان علی کو اپینڈیکس کے آپریشن کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے، وہ جلد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
لیگ اسپنر ابرار احمد کی فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے، انہوں نے بولنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 25 دسمبر کو فٹنس ٹیسٹ کے بعد ابرار احمد کے آسٹریلیا میں ٹھہرنے یا نہ ٹھہرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.