پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے اسپنر زخمی ہو رہے ہیں۔
ایک بیان میں شاداب خان نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے تک فٹ ہو جاؤں گا، ابرار کافی عرصے سے کرکٹ کھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹیم سیریز جیتنے گئی ہے، ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا۔
شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہم بطور قوم بہت جلدی بات کر دیتے ہیں، شاہین کافی عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ردھم میں آنے میں وقت لگتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیم میں سب میرے دوست ہیں، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو ٹکر دیں گے۔
Comments are closed.