اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کونسل کے مظاہرین کا احتجاج جاری ہے۔
گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین اپنے ارد گرد نظر رکھیں، کسی کو حفاظتی حصار میں داخل نہ ہونے دیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلوچ بنیادی انسانی حقوق مانگ رہے ہیں، تشدد اور رکاوٹوں سے نفرتیں جنم لیتی ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا خضدار، حب، قلات، گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں احتجاج جاری ہے، جہاں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی۔
بھوانی کے مقام پر کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر دھرنا بھی دیا جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک دوسرے روز بھی معطل ہے۔
Comments are closed.