جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ترکیہ میں قتل عرب صحافی جمال خاشقجی کی اہلیہ کو امریکا میں سیاسی پناہ مل گئی

ترکیہ کے شہر استنبول میں قتل  کیے گئے عرب صحافی جمال خاشقجی کی اہلیہ حنان ایلاتر کو امریکا میں سیاسی پناہ مل گئی۔

جمال خاشقجی اکتوبر 2018 میں ہلاک ہوئے تھے، ان کی اہلیہ اگست 2020 میں امریکا پہنچیں اور سیاسی پناہ کی درخواست دائر کی۔

ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کےقتل پر عدالت نے…

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حنان ایلاتر کو 28 نومبر کو غیر معینہ مدت کے لیے سیاسی پناہ مل گئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کے لیے کام کرنے والے سعودی صحافی خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل کیا گیا تھا۔

ان کی ترک نژاد 38 سالہ منگیتر ہیٹس کینگز جو خاشقجی کے قتل سے پہلے ان کے ساتھ تھیں، نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’قونصل خانے جاتے وقت خاشقجی نے مجھے باہر کھڑا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے دونوں موبائل دیے دیے تھے، وہ اندر ہماری شادی کے حوالے سے ضروری کاغذات لینے کے لیے گئے تھے‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.