جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مریم اور شہباز کے خلاف صنم جاوید الیکشن لڑیں گی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی کارکن صنم جاوید مسلم لیگ ن کی رہنما  مریم نواز اور شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔

صنم جاوید کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بیٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی، افسوسناک بات ہے کہ بیٹی اور داماد جیل میں ہیں، خوشی ہوتی کہ وہ خود انتخابی مہم چلاتے۔

جہانگیر ترین کیلئے لودھراں سے ن لیگ انتخابی اتحاد کر سکتی ہے۔

عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 46  سے کاغذات جمع کروادیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی اہلیہ کو گجرات میں آر او کے گیٹ پر روک لیا گیا۔

مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ اپنے کاغذات جمع کروانے آر او آفس گجرات پہنچیں تو پولیس اور ریٹرننگ افسر نے اندر سے تالا لگا دیا۔

فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے بتایا کہ ان کے بھائی فراز چوہدری کو جہلم سے گرفتار کرلیا گیا ہے، وہ فواد چوہدری کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراونے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.