جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سراج الحق کے این اے 7 لوئر دیر سے کاغذات نامزدگی جمع

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 7 لوئر دیر سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ 

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 8 فروری کا الیکشن آئین کا تقاضا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شیڈول آنے کے بعد شکوک و شبہات بھی ختم ہوگئے، کچھ لوگ ایسے ہیں جو الیکشن نہیں چاہتے تھے۔ 

سراج الحق نے کہا ان لوگوں کو الیکشن میں شکست نظر آتی تھی۔ جن کے مقدمات عدالتوں میں ہے ان کے ساتھ انصاف اور عدل کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.