جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایم کیو ایم سندھ کی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ کی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔ آج کسی بھی جماعت کے پاس عوام کو اپنے کام بتانے کےلیے کچھ نہیں ہے۔ 

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لاہور میں جا کر کہے کہ ہم لاہور کو کراچی بنا دیں گے۔ کراچی کو پیپلز پارٹی نے 15 سالوں میں تباہ کر دیا۔ 

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے بائیکاٹ کر کے جماعت اسلامی کو موقع دیا، اب نہیں دیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی اور ہمارے بچے گٹر میں گر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.