جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تحریک انصاف الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، نعیم پنجوتھہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ ہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے لیکن متنازع انتخابات کوئی قبول نہیں کرے گا۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ حلقہ این اے 82 سے الیکشن لڑنا چاہتا ہوں جبکہ پی پی 71 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریٹرنگ آفیسر (آر او) میرے کاغذات وصول کرنے کےلیے آفس میں موجود نہیں ہیں۔

نعیم پنجوتھہ نے مزید کہا کہ انتخابات شروع ہونے سے قبل ہی بد دیانتی واضح ہوگئی ہے، متنازع الیکشن کوئی قبول نہیں کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.