جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سوئی ناردرن گیس کی جانب سے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز

سوئی ناردرن گیس نےصارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز لگا دیے۔

ذرائع کے مطابق فکسڈ چارجز نومبر کے گیس بلوں میں شامل کرکے بل جاری کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا نےخاموشی سے فکسڈ چارجز وصولی کی اجازت دے دی، پروٹیکٹڈ صارفین 0.9 ہیکٹا میٹر گیس استعمال والے ماہانہ 4 سو روپے فکسڈ چارجز دیں گے جبکہ نان پروٹیکٹڈ 1.5ہیکٹا میٹر تک استعمال والے ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دیں گے۔

اس حوالے سے سوئی گیس حکّام کا کہنا ہے کہ ماہانہ فکسڈ چارجز حکومت کی منظوری سے شامل کیے گئے ہیں، یہ صارفین کے ساتھ زیادتی ہے لیکن ہم مجبور ہیں۔

حکّام کے مطابق صارفین ان فکسڈ چارجز کو ہائی کورٹ چیلنج کرسکتے ہیں۔

حکّام کا کہنا ہے کہ ہمارا اندازہ ہے کہ صارفین سے لیے جانے والے یہ فکسڈ چارجز سالانہ 60 سے 70 ارب روپے بنتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.