جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امیدواران کی جانب سے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ انتخابات 2024ء کے امیدواران کی جانب سے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے اشتہاری ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان ہورڈنگزکو اتوار تک ہٹا دیں، ہورڈنگز نہ ہٹائے گئے تو مانیٹرنگ ٹیمیں ان کو ہٹا دیں گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ متعلقہ امیدواران کے خلاف ضابطۂ اخلاق کے مطابق کارروائی بھی ہو گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان ٹیموں کا کام الیکشن میں ضابطۂ اخلاق اور الیکشن قوانین کی مانیٹرنگ کرنا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہناہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈویژنل سطح پر ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.