جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انتخابات:الیکشن کمیشن کی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق امیدوار اب کاغذاتِ نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی 24 دسمبر تک دے سکتی ہیں۔

مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے 8 فروری کی پولنگ کی تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک کی جائے گی۔

13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے بعد ن لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی الیکشن کمیشن سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں 2 روز کی توسیع کی درخواست کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.