جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل صنعت کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

سندھ ہائیکورٹ میں ٹیکسٹائل صنعت کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست عدالت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا ایس ایس جی سی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ٹیکسٹائل صنعت کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا ایس ایس جی سی کانوٹیفکیشن معطل کردیا، عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ گیس کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن کی معطلی کا اطلاق صرف درخواست گزاروں پر ہوگا، ٹیکسٹائل صنعتیں اضافی بل ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائیں۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ حکم امتناع ان صنعتوں کیلئے ہے جو 7 روز میں اضافی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائیں گی اور اگر گیس کے 2 بلوں کی اضافی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع نہیں کرائی گئی تو حکم امتناع ختم ہو جائے گا،  جب تک درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہوجاتا بلوں کی اضافی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع رہے گی۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ صنعتیں گیس کی قیمت میں اضافے سے پہلے والے ٹیرف کے مطابق درخواست گزار ریگولر بل ادا کرتے رہیں۔

عدالت نے ایس ایس جی سی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ ایس ایس جی سی نے 8 نومبر 2023 کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا  ہے، نگراں حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.