جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکا چاہتا ہے پاکستان میں اس کے وفادار اقتدار میں رہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری کو فرسودہ نظام زمین بوس ہوجائے گا، عوام کی فتح ہوگی۔

لاہور سے جاری کا بیان میں امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان میں اس کے وفادار اقتدار میں رہیں۔ 

سراج الحق نے کہ جماعت اسلامی عوام کی مدد سے استعمار کے وفاداروں کو شکست دے گی۔ انہوں نے کہا کہ 75 سال سے عام پاکستانیوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں غریب کسان کی نمائندگی ظالم جاگیردار کرتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں۔ ملک میں کُل چالیس، پچاس خاندانوں کی حکومت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان خاندانوں کی نہیں، اسلام کی حکمرانی کے لیے بنا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.