جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سینٹرل جیل کرک میں قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کا انکشاف، ویڈیو وائرل

خیبر پختونخوا کی سینٹرل جیل کرک میں قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات عثمان محسود نے کرک جیل میں قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عالمگیر خان سمیت 16 اہلکار اور سول ملازمین بھی معطل کر دیے گئے۔

کرک جیل کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی موجودگی میں قیدیوں سے آئس برآمد ہونے پر عملے کو تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.